جماعت اسلامی ہند کی خواتین یونٹ نے آج عام خاص میدان میں میری
شناخت کے عنوان سے یک روزہ سمینار کا انعقاد کیا جس میں شریعت اسلامی کے
تئیں خواتین میں بیداری پیدا کی گئی اور ان کے تعلق سے اسلامی پیغامات کیا
ہیں اسے پیش کیا گیا۔ جماعت اسلامی خواتین کی یونٹ صدر مبشرہ فردوس نے اس موقع
پر اپنے کلیدی
خطاب میں کہا کہ شریعت نے مردوعورت کے دائرہ کار کا تعین کر دیا ہے اور
اسلام نے سب کے حقوق کو واضح انداز میں بیان کر دیا ہے۔ انہوں نے معاشرے میں درآئی خرابیوں کو دور کرنے نیز خواتین کو اپنے حقوق
جاننے اور سمجھنے نیز اس تعلق سے پھیلی بدگمانیوں کو دور کرنے کی ضرورت پر
زور دیا۔